سورۃ التكاثر
مکی · 8 آیات · پارہ 30
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ترجمہ: فتح محمد جالندھری
أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ ﴿١﴾
1. (لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ ﴿٢﴾
2. یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٣﴾
3. دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٤﴾
4. پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ ﴿٥﴾
5. دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ ﴿٦﴾
6. تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ ﴿٧﴾
7. پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)
ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٨﴾
8. پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
ترجمہ © Fateh Muhammad Jalandhry۔ عربی متن (رسمِ عثمانی): تنزیل پروجیکٹ.
شمسہ ایپ میں آپ ہر سورت سن سکتے ہیں، جہاں چھوڑا وہاں نشان لگا سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کے بغیر پڑھ سکتے ہیں۔