سورۃ الماعون

مکی · 7 آیات · پارہ 30

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ترجمہ: فتح محمد جالندھری

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ ﴿١﴾

1. بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟

فَذَٰلِكَ ٱلَّذِى يَدُعُّ ٱلْيَتِيمَ ﴿٢﴾

2. یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ ﴿٣﴾

3. اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا

فَوَيْلٌۭ لِّلْمُصَلِّينَ ﴿٤﴾

4. تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے

ٱلَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ﴿٥﴾

5. جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں

ٱلَّذِينَ هُمْ يُرَآءُونَ ﴿٦﴾

6. جو ریا کاری کرتے ہیں

وَيَمْنَعُونَ ٱلْمَاعُونَ ﴿٧﴾

7. اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے

ترجمہ © Fateh Muhammad Jalandhry۔ عربی متن (رسمِ عثمانی): تنزیل پروجیکٹ.

شمسہ ایپ میں آپ ہر سورت سن سکتے ہیں، جہاں چھوڑا وہاں نشان لگا سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کے بغیر پڑھ سکتے ہیں۔