سورۃ الكافرون
مکی · 6 آیات · پارہ 30
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ترجمہ: فتح محمد جالندھری
قُلْ يَٰٓأَيُّهَا ٱلْكَٰفِرُونَ ﴿١﴾
1. (اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو!
لَآ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٢﴾
2. جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا
وَلَآ أَنتُمْ عَٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ﴿٣﴾
3. اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے
وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٌۭ مَّا عَبَدتُّمْ ﴿٤﴾
4. اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں
وَلَآ أَنتُمْ عَٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ﴿٥﴾
5. اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِىَ دِينِ ﴿٦﴾
6. تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر
ترجمہ © Fateh Muhammad Jalandhry۔ عربی متن (رسمِ عثمانی): تنزیل پروجیکٹ.
شمسہ ایپ میں آپ ہر سورت سن سکتے ہیں، جہاں چھوڑا وہاں نشان لگا سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کے بغیر پڑھ سکتے ہیں۔