سورۃ الفلق

مکی · 5 آیات · پارہ 30

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ترجمہ: فتح محمد جالندھری

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ ﴿١﴾

1. کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾

2. ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی

وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿٣﴾

3. اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے

وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِى ٱلْعُقَدِ ﴿٤﴾

4. اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے

وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾

5. اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے

ترجمہ © Fateh Muhammad Jalandhry۔ عربی متن (رسمِ عثمانی): تنزیل پروجیکٹ.

شمسہ ایپ میں آپ ہر سورت سن سکتے ہیں، جہاں چھوڑا وہاں نشان لگا سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کے بغیر پڑھ سکتے ہیں۔