سورۃ الناس

مکی · 6 آیات · پارہ 30

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ترجمہ: فتح محمد جالندھری

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ ﴿١﴾

1. کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

مَلِكِ ٱلنَّاسِ ﴿٢﴾

2. (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی

إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ ﴿٣﴾

3. لوگوں کے معبود برحق کی

مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ ﴿٤﴾

4. (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے

ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ ﴿٥﴾

5. جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے

مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ ﴿٦﴾

6. وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے

ترجمہ © Fateh Muhammad Jalandhry۔ عربی متن (رسمِ عثمانی): تنزیل پروجیکٹ.

شمسہ ایپ میں آپ ہر سورت سن سکتے ہیں، جہاں چھوڑا وہاں نشان لگا سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کے بغیر پڑھ سکتے ہیں۔