سورۃ الشرح
مکی · 8 آیات · پارہ 30
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ترجمہ: فتح محمد جالندھری
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ ﴿١﴾
1. (اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ ﴿٢﴾
2. اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ ﴿٣﴾
3. جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ﴿٤﴾
4. اور تمہارا ذکر بلند کیا
فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا ﴿٥﴾
5. ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًۭا ﴿٦﴾
6. (اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ ﴿٧﴾
7. تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب ﴿٨﴾
8. اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
ترجمہ © Fateh Muhammad Jalandhry۔ عربی متن (رسمِ عثمانی): تنزیل پروجیکٹ.
شمسہ ایپ میں آپ ہر سورت سن سکتے ہیں، جہاں چھوڑا وہاں نشان لگا سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کے بغیر پڑھ سکتے ہیں۔