سورۃ التين
مکی · 8 آیات · پارہ 30
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ترجمہ: فتح محمد جالندھری
بِّسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ ﴿١﴾
1. انجیر کی قسم اور زیتون کی
وَطُورِ سِينِينَ ﴿٢﴾
2. اور طور سینین کی
وَهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ ﴿٣﴾
3. اور اس امن والے شہر کی
لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍۢ ﴿٤﴾
4. کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے
ثُمَّ رَدَدْنَٰهُ أَسْفَلَ سَٰفِلِينَ ﴿٥﴾
5. پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۢ ﴿٦﴾
6. مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِٱلدِّينِ ﴿٧﴾
7. تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟
أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَحْكَمِ ٱلْحَٰكِمِينَ ﴿٨﴾
8. کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
ترجمہ © Fateh Muhammad Jalandhry۔ عربی متن (رسمِ عثمانی): تنزیل پروجیکٹ.
شمسہ ایپ میں آپ ہر سورت سن سکتے ہیں، جہاں چھوڑا وہاں نشان لگا سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کے بغیر پڑھ سکتے ہیں۔